پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک اور وکٹ مل گئی
اسلام آباد(ممتاز نیوز) بیرسٹر عقیل ،راجہ خرم نواز کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253سے آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ۔
این اے 253 سبی سے کامیاب آزاد امیدوار میاں محمد خان بگٹی کا مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان۔ pic.twitter.com/eROrFK8fqm
— PMLN (@pmln_org) February 10, 2024
اپنے ایک ویڈیو بیان میں میاں محمد خان بگٹی نے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
میاں محمد خان بگٹی این اے 253 کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی کے حلقے سے 46 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے میاں محمد خان بگٹی کو ٹیلی فون کیا اورمحمد خان بگٹی کومسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم اور مبارک دی۔ شہبازشریف نے کہا کہ آپ کے فیصلے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
میاں محمد خان بگٹی نے ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا اورمحمد نوازشریف اور شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں ملا تھا، آزاد جیت کر اب مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہا ہوں، میں اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا،









