بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو لاہور سے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے مصروف ترین گزار کر پیپلز پارٹی قیادت اسلام آباد روانہ ہوگئی۔
آصف زرداری چیئرمین بلاول بھٹو لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے، خصوصی پرواز میں آصفہ بھٹو اور فریال تالپور بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
بلاول بھٹو اور فریال تالپور گزشتہ شام سکھر سے لاہور پہنچےتھے، آصف زرداری اسلام آباد جبکہ آصفہ بھٹو آج دوپہر کراچی سے لاہور پہنچیں۔
مسلم لیگ ن کی قیادت نے آصف زرداری اور بلاول سے اہم ملاقاتیں کیں۔