بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منافقت کی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں،ملک زاہد

اسلام آباد(ممتازنیوز )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی راہنما ذاہد ملک نے کہاکہایم کیو ایم پاکستان بنانے اور جماعت اسلامی پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی جماعت ہےمذہب کی آڑ میں چھپ کر رسہ گیر سیاست نہیں چلے گی منافقت کی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، یہ پہلے ‘بی’ ٹیم تھے اب ‘سی’ بھی نہیں رہےحافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی بننا چاہتے ہیں، سراج الحق سے زیادہ کوریج کے پیچھے کیا راز ہے؟

اتوار کواپنے بیان میں ایم کیوایم رہنما کاکہناتھاکہ حافظ نعیم الرحمن بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ حافظ کا ہی کچھ لحاظ کر لیا کریں،ان کی گفتگو میں دھمکی اور جارحیت کا عنصر نمایاں ہے،ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے نتیجے میں بلدیاتی بھیک سے خود کو معتبر تصور کرنے والے حقیقت نہ بھولیں ،پاکستان بنانے کےلئے مال و جان اور عزت و آبرو کی عظیم قربانیاں دینے والوں کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کے پاس ہے جو اس سے کوئی نہیں چھین سکتا