بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم قائدین کی ملاقات شروع

لاہور (ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم کے قائدین کی ملاقات شروع ہو گئی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی بات چیت جاری ہے

ایم کیوایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کررہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی راہنما بھی ملاقات میں شریک ہیں

ایم کیوایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی شامل ہیں

ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت ہوگی

قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا