بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لوئر دیر میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق ، 3 افراد زخمی

دیر: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے  ۔

ریسکیو حکام کے مطابق لوئر دیر کے علاقے شگو کس میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

حکام نے مزید بتایا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔