بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  نوازشریف اور چودھری شجاعت  کی ملاقات موخر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کی ملاقات موخر ہوگئی، اب یہ ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔

چودھری شافع حسین نے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین پیر کو اسلام آباد جا رہے ہیں، نوازشریف کی پارٹی وفد کے ساتھ آج لاہور میں چودھری شجاعت حسین سے ملاقات شیڈول تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب چودھری شجاعت حسین کی اسلام آباد میں لیگی قیادت اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف چوہدری شجاعت سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون کی درخواست کریں گے،ق لیگ حکومتی عمل میں شامل ہونے کو تیار ہے، ن لیگ کےساتھ ق لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونےپربھی تعلقات استوار رہے۔