بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ن لیگ سنگل لارجسٹ پارٹی ہے، ہمارے نمبر 155 ہیں، اعظم تارڑ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن سنگل لارجسٹ پارٹی ہے، اس وقت نمبر155 ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ مفاہمتی سیاست سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، مخلوط حکومت بنانے سے وفاق مضبوط ہوتا ہے جوبھی اتحادی جماعتیں ہوں گی ان سےمشاورت کے بعد مرکز کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن سنگل لارجسٹ پارٹی ہے، اس ن لیگ کے نمبر155 ہیں، خواتین اور اقلیتی نشستوں کے بعد ہمارا نمبر آگے جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی نامزدگی نوازشریف کریں گے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ ایک جماعت کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں، انتخابی نتائج کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تحفظات انہیں بھی ہیں لیکن جس کو جہاں سے مینڈیٹ ملا اس کا احترام کرتے ہیں۔