فیصل آباد(ممتازنیوز) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 101 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب آزادرکن راناعاطف نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی تردیدکردی۔سوشل میڈیاپر جاری اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواراور کارکن کی حیثیت سے انہوں نے اپنے حلقے میں ن لیگ کو تاریخی شکست دی ہے ،میڈیاپر ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے متعلق جھوٹی خبرچلائی گئی ہے اگر اس خبر کی معذرت نہ کی گئی تووہ عدالت سے رجوع کریں گے،انہوں نے کہاکہ میں 17 سال سے عمران خان کے ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا ۔








