اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24گھنٹے میں مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صیہونی فوج کی رات بھر رفح کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔
سفاک فوج نے رفح میں کویت ہسپتال کے اطراف بھی شدید شیلنگ کی۔
اسرائیل کے حملوں سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 176 ہو گئی، جبکہ 67 ہزار 784 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رفح میں زمینی آپریشن کے دوران حماس کو مکمل ختم کر دیں گے۔
حماس نے کہا کہ اسرائیل کا زمینی آپریشن یرغمالیوں کی رہائی پربات چیت ختم کردےگا، عرب لیگ کے مطابق رفح میں زمینی کارروائی خطرناک نتائج کاباعث بنے گی۔