اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کےرہنماخواجہ آصف نے کہاہے کہ ہماری نشستوں میں اضافہ ہوناشروع ہوچکا ہے، نوازشریف قطعی طور پر مایوس نہیں ،وہ پرامید ہیں کہ حکومت بنالیں گے،آزادارکان خود ہماری طرف آناچاہارہےہیں،ہم کسی کو لالچ نہیں دے رہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمیں اس چیز کا احساس ہے کہ کہیں نہ کہیں غلطیاں ہوئی ہیں، کوئی کمی رہ گئی ہے توہم حکومت میں آکر عوام کی خدمت،ریلیف دے کرپوری کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف قطعی طور پر مایوس نہیں ،نوازشریف سے ملاتو وہ پرامید تھے کہ حکومت بنالیں گے،ہماری سیٹو ں میں اضافہ ہوناشروع ہوچکا ہے، بعض اوقات دستیاب حالات کے اندررہ کرفیصلہ کرناہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے کے پی میں ستر سے اسی فیصد جیت گئے ہیں تو الیکشن شفاف ہیں،پی ٹی آئی کی عادت ہے وہ ہرالیکشن میں ایشوکرتی ہے، خواجہ آصف نے کہاکہ مجھے علم ہے کہ پی ٹی آئی کے مزیدلوگ ہماری طرف آنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی پی کو بھی نتائج قبول ہیں








