بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ نے 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی درخواستیں خارج کر دیں

 

لاہور ہائیکورٹ نےملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں دائر کر رکھی تھیں ۔

لاہور ہائیکور ٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت نے محفوظ فیصلے سناتے ہوئے سلمان اکرم راجہ سمیت تحریک انصاف کی 18 درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے لاہور سے حلقہ این اے 117 سے عبدالعلیم خان، این اے 119 سے مریم نواز ،این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر، این اے 127 سے عطا تارڑ , این اے 128 عون چودھری، این اے 117 سے خواجہ آصف ،این اے 80 سے شاہد عثمان کی کامیابی کے نتائج کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 87 ملک شاکر بشیر اعوان، پی پی 167 سے عرفان شفیع کھوکھر ، پی پی 169 ملک خالد کھوکھر، پی پی 46 فیصل اکرام، پی پی 47 سے چودھری محمد منشا، پی پی 53 سے رانا عبد الستار، اور پی پی 170 انتخابی نتائج چیلنج کیے گئے تھے۔