مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں سگے بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی شادی شدہ 2بچوں کی ماں کو قتل کر دیا .
نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ذکیہ بی بی کو مبینہ طور پر اسکے بھائی یاسین نے منہ پر تکیہ رکھ کر اور گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے۔واقعے کے بعد ملزم نے کراچی فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا,ملزم کو شبہ تھا کہ اسکی بہن کے جہانگیر نامی نوجوان سے ناجائز تعلقات ہیں۔

مقتولہ کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کردیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تمام پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے، فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ، تھانہ صدر علی پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔








