پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کے سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
سابق وزیر ریلوے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر احمد سلمان کی ایک نظم شیئر کی جس کے اشعار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ گئے ۔
خواجہ سعد رفیق نے لکھا
“جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے
جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے
جب اپنی اپنی محبتوں کے
ے عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے
وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے
مسافروں کو اٹھا دیا تھا
انہیں درختوں پہ اگلے موسم
جو پھل نہ اُترے تو لوگ سمجھے“
To Whom It May Concern
جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے
جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھےجب اپنی اپنی محبتوں کے
عذاب جھیلے تو لوگ سمجھےوہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے
مسافروں کو اٹھا دیا تھاانہیں درختوں پہ اگلے موسم
جو پھل نہ اُترے تو لوگ سمجھے— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 13, 2024
سعد رفیق نے اس ’ذومعنی‘ انتخاب کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں واضح کر دیا کہ یہ جس کے لیے ہے وہ سمجھ جائےگا۔
اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ، ’نوازشریف سمجھ گئے ہیں، بے شک آپ نے ان کا نام نہیں لیا ہے۔‘
جبکہ ایک اور صارف کا بھی یہی کہنا تھا، ’خواجہ صاحب یہ میاں صاحب کی بات ہو رہی ہے؟‘
ایک اور صارف نے ہمدردی کا اظہا کرتے ہوئے، ’آپ پڑھے لکھے انسان ہیں۔ مگر آپ کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوتی ہے۔‘









