facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت نے دوبارہ مداخلت کی تو گلہ نہ کرے ،شیخ رشید کا انتباہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے گہرے پانیوں میں پانچویں دفعہ مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ ایک سال پہلے بھی ہم نے ان کی سب میرین کو پکڑا تھا، لیکن مارا نہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم ایک پر امن ملک ہیں ہم نے ان کو مارا نہیں وارننگ دی تاکہ وہ واپس چلی جائے، کل بھی ہم نے ان کو متنبہ کیا کہ انف ازانف ، ہم نے کل بھارت کو آخری بار وارننگ دی ہے،اب ہمارے پانیوں میں آئے تو ہم سے گلہ نہ کرنا، ہماری عظیم فوج ہے. اور ہماری پاکستان بحریہ کا عظیم جذبہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ کوئی پاکستان کے بری، بحری، اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہم عظیم فوج کا عظیم ملک ؛ پاکستان ہیں۔