بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعلیٰ کا امیدوار بن سکتا ہے؟

پیپلز پارٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کرنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں سوال کیا کہ کیا9 مئی میں ملوث شخص وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار بن سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائے گا، علی امین گنڈاپور کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزدگی بڑا سوالیہ نشان ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال رہی تو کل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کا امیدوار بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے۔