بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہبازشریف کازرداری،بلاول کو ٹیلی فون،حمایت پرشکریہ اداکیا

مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف نے سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،سوشل میڈیاویب سائٹ ’’ایکس‘‘پراپنے ایک ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انہوں نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف کی طرف سے اور اپنی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔