بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے ساتھ ابھی تک کوئی اتحاد نہیں ہوا، جماعت اسلامی

 

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کے بیان کے رد عمل کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا ہے۔
المرکز اسلامی پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جس کے ساتھ بھی حکومت بنانا چاہیں ان کو اختیار ہے لیکن جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا ان کو اخلاقاً کوئی جواز نہیں بنتا۔
جماعت اسلامی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، پی ٹی آئی خود سے ہی حکومت بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا نام استعمال کررہی ہے، یہ طرزِ عمل نامناسب اور غیر اخلاقی ہے۔ جماعت اسلامی کسی کو کندھا فراہم نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اخلاقی اقدار ملحوظ خاطر رکھنی چاہیے، جماعت اسلامی کا اس طرح حکومت سازی کے لیے نام لینا اخلاقاً مناسب نہیں۔‘