اسلام آباد(ممتازنیوز) پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق ،ایم کیوایم پاکستان ،باپ اوراستحکام پاکستان پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کااعلان کردیا۔چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پراجلاس کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاکہ ہم نے ملک کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیاہے،ہرمشکل سے پاکستان کو مل کر نکالناہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مفاہمت چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کوبھی مفاہمت میں شامل کریں گے۔








