بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 نوازشریف نے شہبازشریف کو وزیراعظم،مریم نوازکووزیراعلیٰ پنجاب نامزدکردیا

 

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے شہبازشریف کو وزیراعظم،مریم نوازکووزیراعلیٰ پنجاب نامزدکردیا۔ مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے کی گئی ٹویٹ کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کےلئے  محمد شہبازشریف کوجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کےلئے مریم نوازشریف کو نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔