بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کی کابینہ میں نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ،کون کون شامل ہوگا؟

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے پنجاب کی متوقع کابینہ کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی قائد میاں نواز شریف نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ 30رکنی صوبائی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے، قیادت کی جانب سے پرانے چہروں کے ساتھ ساتھ کابینہ میں نئے نوجوان چہرے لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نومنتخب ایم پی ایز ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق اور فیصل ایوب کو صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر،عظمٰی بخاری، ذکیہ شاہنواز اور مجتبیٰ شجاع الرحمن کو بھی صوبائی وزیر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔