بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد نمائندگان کا مشاورتی اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد نمائندگان کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک مستحکم جمہوری حکومت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو درپیش معاشی، سیاسی، امن و امان اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا حل نکالا جا سکے اور عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، عدم تحفظ کے عفریت سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔ دونوں اطراف نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور مشاورت کے بعد طے ہوا کہ کل بروز جمعرات ایک اور سیشن ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر صوبوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ یہ بھی طے پایا کہ دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی