بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی این جی فی کلو 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سی این جی کی فی کلو قیمت 70 روپے بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سی این جی فی کلو 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ،ادھر سی این جی ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔سی این جی ڈیلر عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت سی این جی سیکٹر کو ختم کرنا چاہتی ہے مشاورت کے بغیر آر ایل این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔عبدالسمیع خان نے کہا کہ فی کلو سی این جی 230 سے بڑھ کر 300 روپے کردی گئی ہے اس سیکٹر میں اربوں کی سرمایہ کاری برباد ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی این جی ایک سستا ایندھن تھا جس کو اب کو کون خریدے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آر ایل این جی کو سی این جی سیکٹر کو کم قیمت پر دے اگر حکومت کم قیمت پر آر ایل این جی نہیں دے سکتی تو سی این جی کو ختم کردے۔دریں اثناپٹرول کے مقابلے میں سی این جی مہنگی پڑنے پر اس فروخت میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے۔