بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 16 ماہ کی حکومت ہمارے گلےمیں ڈالنے میں مولاناکا مرکزی کردارتھا،راناثنااللہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہاہے کہ 16 ماہ کی حکومت ہمارے گلےمیں ڈالنے میں مولاناکا مرکزی کردارتھا.
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ حکومت بناناکوئی ن لیگ کے مفاد میں نہیں اس وقت حکومت بناناپاکستان کے مفاد میں ہے ،اگرکوئی اپنی سیاست کو زیادہ اہمیت دیتا ہے تو یہ اس کی مرضی۔انہوں نے کہاکہ 16 ماہ کی حکومت ہمارے گلےمیں ڈالنے میں مولاناکا مرکزی کردارتھا۔مولانا کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے

انہوں نے کہاکہ اس وقت کسی سیاسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں، ن لیگ کو حکومت بنانے کا مینڈت نہیں ملا تو کس کو ملاہے؟