لاہور: خانیوال سے رضا حیات ہراج پینل کی نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ رضا حیات ہراج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 خانیوال سے کامیاب ہوئے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 205 سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 سے اصغر حیات ہراج نے انتخابات میں فتح حاصل کی ۔شہباز شریف نے رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ آپ سب کا تعاون عوام کی مشکلات کے حل میں میں اہم ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے اور قوم کو مزید بربادی سے بچانے کے ایجنڈے پر اتحادی حکومت بنا رہے ہیں، شہباز شریف نے کہاکہ قوم کا مینڈیٹ ہے کہ سب مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں، رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے وزیر اعظم نامزد ہونے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو مبارک دی ۔پارٹی راہنما عطاء اللہ تارڑ اور محترمہ انوشہ رحمان بھی ملاقات میں موجود تھے
آزاد جیتنے والے تین مزید ارکان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے








