اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس کی سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔
عدالت میں پرویز الٰہی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 29 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع








