بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کے پی میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت کے باوجود حکومت سازی پر مشاورت شروع نہ ہوسکی

پشاور: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت کے باوجود حکومت سازی پر اب تک کوئی مشاورت شروع نہ ہوسکی اور بے یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اب تک اپنے منتخب ممبران کو اکٹھا نہ کرسکی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 83 آزاد امیدوار الیکشن جیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیڈر شپ کے فقدان کے باعث آزاد منتخب امیدواروں کو اکٹھا نہیں کیا جاسکا، منتخب ہونے والے آزاد امیدوار بھی تذبذب کا شکار ہیں، تیمور جھگڑا،کامران بنگش اور دیگر سینیئر رہنما دھاندلی پر احتجاج میں مصروف ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ وہ جلد پشاور کا دورہ کرکے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے، اداروں کو اعتماد میں لیں گے اور اعتماد دیں گے۔
ایک انٹرویو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وہ اداروں کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں چاہتے۔