بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کا آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ، ملاقات طے پاگئی

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ کیا  ۔

عام انتخابات کے بعد مرکز اور صوبوں میں حکومتوں کی تشکیل کے لیے بڑی سیاسی جماعتوں کی جوڑ توڑ جاری ہے، اس حوالے سے رابطے اور ملاقاتیں بھی کی جارہی ہیں۔

اسی سلسلے میں پی ٹی آئی وفد نے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ کیا، جس میں پی ٹی آئی وفد کی آفتاب شیر پاؤ سے ملاقات کا وقت طے پا گیا۔

پی ٹی آئی وفد اور آفتاب احمد شیر پاؤ کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوگی
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف،جماعت اسلامی اوردیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں