چین، بھارت اور امریکا کے بعد پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار نیپالی لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی لڑکے ایوب کی محبت نے نیپالی لڑکی شمشا کو وطن چھوڑنے پر مجبور کر دیا، نیپالی لڑکی نے پاکستان آکر اسلام قبال کرلیا۔
نیپال کی رہائشی لڑکی شمشادیوی جو کچھ عرصے سے امریکہ میں قیام پزیر ہے۔ ان کی اختر نگر کے رہائشی لڑکے ایوب سے فون کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہوگئی۔
نیپالی لڑکی شمشا نے پاکستان آنے کے بعد لیاقت پور کے پریس کلب میں اسلام قبول کیا۔ بعد ازاں ایوب سے نکاح کرکے اپنا نام عائشہ رکھ لیا۔
حال ہی میں عائشہ سے ایک انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ پاکستان آنے سے قبل وہ اس کے بارے میں کیا سوچتی تھی؟ اس پر عائشہ نے جواب دیا کہ مجھے پاکستان کے بارے میں بہت سی غلط باتیں بتائی گئی تھیں کہ مت جاوُ پاکستان ڈینجر زون ہے، وہاں نہ جاؤ وہ آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کریں گے۔
نیپالی لڑکی عائشہ نے کہا کہ خدشات کے برعکس مجھے پاکستان بہت اچھا لگا، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، یہاں کے کھانے بہت اچھے ہیں۔









