بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2 لاکھ فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

بریٹی سلوا: ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی نے لاکھوں فیس بک اکاؤنٹ کے آن لائن لیک ہوجانے کا انکشاف کیا ہے جس کے سبب فیس بک مارکیٹ پلیس صارفین کو فشنگ (دھوکا دہی پر مبنی میسج اورای میل)، حساس نجی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کے شدید خطرات ہیں۔

وسیع پیمانے پر ہونے والے اس ڈیٹا لیک میں دو لاکھ صارفین کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور نجی معلومات شامل ہیں۔یہ ڈیٹا سیٹ سائبر مجرمان کو فروخت کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ دھوکا دہی کی نت نئی وارداتیں کر سکیں۔

ای سیٹ نامی کمپنی کے گلوبل سائبرسیکیورٹی ایڈوائزر جیک مور کے مطابق اگر صارف کو یہ لگتا ہے کہ اس کو ہدف بنایا گیا ہے تو ان کو اپنا پاسورڈ بدل لینا چاہیئے۔
یہ ڈیٹا ’انٹیل بروکر‘ نامی ایک مشہور سائبر کرمنل نے ایک ہیکنگ فورم پر پوسٹ کیا۔

پوسٹ میں انٹیل بروکر نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 میں (ڈس کورڈ پر ’الگوٹسن‘ نامی) ایک سائبر کرمنل نے فیس بک کے کلاؤڈ سروسز کو دیکھنے والے کونٹریکٹر میں دخل دیتے ہوئے دو لاکھ انٹریز کے ایک جزوی ڈیٹا بیس کو چرایا۔

لیک ہونے والے ڈیٹا میں نام، فون نمبر، ای میل ایڈریس، فیس بک آئی ڈی اور فیس بک پروفائل معلومات سمیت کافی نجی معلومات موجود ہے۔

ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ بلیپنگ کمپیوٹر اس ڈیٹا کو درست قرار دیا ہے۔ ویب سائٹ نے سیمپل ڈیٹا میں موجود ای میل ایڈریس اور فون نمبر کی تصدیق کرکے ڈیٹا کو درست قرار دیا۔