بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹر عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو خیبرپختون خوا میں حکومت بنانے اور مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت

اسلام آباد (ممتازنیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختون خوا میں حکومت بنانے اور مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے فلسفے اور سوچ کو بھول کر 8 فروری کو اپنی حکمت عملی بنائے اور فساد و انتشار کی سیاست ختم کرکے مثبت جمہوری وپارلیمانی کردار کی طرف آئے۔ منگل کو سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان میں انتخابات کی تاریخ خوش گوار نہیں بلکہ افسوسناک رہی ہے۔ قومیں انتخابات کے بعد اپنے بحران اور مسائل حل کرکے آگے بڑھتی اور نئی حکمت عملی بناتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد 23 سال ملک میں انتخابات نہیں ہوسکے۔ 1958 میں انتخابات سے پہلے طویل مارشل لاءآجاتا ہے۔ 1970 کے انتخابات میں اکثریت کا فیصلہ نہ ماننے پر ملک ٹوٹ گیا۔ 1977 کے انتخابات میں بھی دھاندلی کا شور اٹھا۔ سیاسی جماعتیں آپس میں گتھم گتھا تھیں، آپس کے مسائل حل نہ کرپائیں تو گیارہ سال کا ایک اور طویل مارشل لاءآگیا۔ ایک الیکشن ملک توڑ گیا تو دوسرا گیارہ سالہ مارشل لاءدے گیا۔ کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہ کرسکا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ 2018 کے انتخابات کا ذکر نہیں ہوتا۔ صرف 2024 کا رونا رویا جارہا ہے۔ کاش 2018 کا بھی ذکر کریں۔ اُس وقت ہماری سزاﺅں پر قہقہے لگائے گئے۔ نوازشریف کے جیل جانے پر ہنسا گیا، ان کا مذاق اڑایاگیا۔ آج جو باتیں کی جارہی ہیں، اُس وقت بھی کی جانی چاہییں تھیں۔ 2018 میں جو ہوا، وہ تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ اس وقت چار دن بعد نتائج کا اعلان ہوا تھا۔ اس وقت بھی بہت کچھ ہوا تھا۔ آج بھی کچھ ہوا ہے تو پورے ملک میں ہوا ہے۔ صرف پنجاب بلوچستان میں نہیں ہوا خیبرپختون خوا میں بھی ہوا ہے۔ یہاں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کرائے ہیں تو کیا خیبرپختون خوا میں الیکشن امام کعبہ نے کرائے ہیں یا امام ابوحنیفہ وہاں بیٹھے تھے؟ کوئی خرابی ہوئی ہے تو ہمہ جہت ہوئی ہے، اس کا نقصان ہمیں اور آپ سب کو ہوا ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کے ہاتھ میں موجود فارم 45 پاک اور ہمارے ہاتھ میں موجود فارم45 ناپاک ہے۔ ترازو کو برابر رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ 2013 کے الیکشن کے بعد چار ماہ کا ایک احتجاجی دھرنا ہوا، اس وقت بھی دھاندلی کا شور مچایاگیا۔ اس وقت کا نعرہ 35 پنکچرتھا، آج کا نعرہ فارم 45 ہے۔ اُس وقت افضل خان اٹھے تھے، آج ایک کمشنر صاحب اٹھ آئے ہیں۔ پی ٹی آئی ماضی کی تاریخ ایک بار پھر دوہرا رہی ہے۔ اُس وقت کہاگیا تھا کہ ’اردو بازار میں بیلٹ کی چھاپے جارہے ہیں، آج کہاجارہا ہے کہ لکشمی چوک میں بیلٹ کی چھپائی ہورہی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو ہر جگہ ہوئی ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ جہاں آپ جیتے ہیں، وہاں الیکشن شفاف اور جہاں آپ کا مخالف جیتا ہے ، وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سیل بے پناہ کی طرح چھائی ہوئی ہے۔ وہاں دھاندلی کیوں نہیں ہوئی؟ انہوں نے کہاکہ 2018 میں نوازشریف اوران کی بیٹی جیل میں تھے۔ انہیں الیکشن نہیں لڑنے دیاگیا تھا۔ جو اُس وقت غلط تھا، وہ آج بھی غلط ہے۔ لیکن ہم سب کچھ بھول کر پارلیمنٹ میں بیٹھے اور پارلیمانی کردار ادا کیا۔ نوازشریف کو تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی، آپ کے جرائم کی فہرست تھوڑی مختلف ہے۔ آپ کو تو نچلی سطح کی عدالتیں سزائیں سنارہی ہیں، آپ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جاسکتے ہیں۔ نوازشریف کو تو سزا ہی سپریم کورٹ دے رہی تھی۔ نہ اپیل، نہ وکیل نہ دلیل کا حق دیاگیا۔ یہ ہمارے ساتھ ہوتا رہا۔ پھر بھی ہم اپوزیشن میں بیٹھ گئے۔ سڑکوں پر نہ گئے، واویلا بھی نہ کیا۔ آپ بھی اس نظام کو بچانے، اس کے دفاع کے لئے آگے بڑھیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہ سینٹ میں ہم آج بھی آزاد ارکان کے طورپر یہاں بیٹھے ہیں۔ ہمارے ٹ…