واشنگٹن:امریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے والی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے، امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی سطح پر حماس کے خلاف اسرائیلی افواج کی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔
سلامتی کونسل میں 15 رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لینا تھا تا ہم برطانیہ نے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، قرارد داد کے حق میں 13 ووٹ ڈالے گئے جب کہ امریکا قرارداد ویٹو کر دی، امریکا نے جنگ بندی کے مطالبے کی یہ تیسری قرار داد ویٹو کی ہے۔
امریکا نے منگل کو عرب ممالک کی حمایت یافتہ اقوام متحدہ کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔









