اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان جمعرات کو اسلام آباد اہم ملاقات ہوئی ۔
سربراہ پی ڈی ایم کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں 48گھنٹوں کو اہم قرار دینے اور سربراہ پی پی پی بلاول بھٹو کی وزیراعظم کو پانچ دن کی مہلت دینے کے بیان کے سلسلے میں پیدا شدہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے ۔مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر کا استقبال کیا ۔دونوں رہنماوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جاری تیاری کے سلسلے میں مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم کو پانچ روز کی مہلت دینے کے نتیجے میں متحدہ اپوزیشن میں نئی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے بالواسطہ طریقے سے ہنگامی طور پر پیپلزپارٹی کی قیاد ت کو پیغام بجھوایا تھا جس پر آصف علی زرداری ان سے ملنے پہنچ گئے۔