facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، فواد چودھری

راولپنڈی (نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت بنانے جا رہی ہے؟ جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی، جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کو شامل نہیں کرتے۔

دوسری جانب فواد چودھری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں ضلع کہچری پہنچا دیا گیا۔

فواد چودھری کو اینٹی کرپشن کے اسپیشل جج علی نواز بکھر کی عدالت پیش کیا گیا جبکہ فواد چوہدری بیٹی کو گود میں لے کر اینٹی کرپشن عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔
فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ فواد چودھری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے۔