بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ نے ایم کیو ایم کو بڑی یقین دہانی کرادی

کراچی(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کے حوالے سے یقین دہانی کرادی ہے، ن لیگ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم گورنر کیلئے جس کا نام دے گی اسے مقرر کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے کامران ٹسوری کا نام ہی دیئے جانے کا ہی امکان ہے جبکہ مصطفی کمال پہلے ہی کامران ٹیسوری کو ایم کیو ایم کا گورنر، ذمہ داریاں جاری رکھنے کا بیان دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاق میں حکومت سازی کےلئے مسلم لیگ (ن) سے پانچ اہم وزارتوں کا مطالبہ کر رکھا ہے۔