اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ سے زائد کا پیکیج دیا جائےگا،ٹارگٹڈسبسڈی کے ذریعے19 بنیادی اشیاء پر رعایت ملے گی۔
،یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہوگا،نگراں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے گذشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر پیکیج منظور کیا تھا۔
دوسری جانب نامزدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی انتظامیہ کو رمضان پیکیج کی تیاری کی ہدایت کردی،مریم نواز نے عام آدمی کوریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری انتظامات اور آٹا،گھی،دال،چینی اور دیگراشیاکی خریداری پرعوام کوریلیف دینے کی ہدایات کی ہیں۔
میری حکومت کےقیام کے ساتھ ہی رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا اقدامات کریں ،وقت کم ہے جہاں ماڈل بازار ہیں انہی کو رمضان بازار کا درجہ دیدیا جائے
خیال رہے کہ ماہ رمضان کا آغاز ممکنہ طور پر 12 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔