بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیراعظم شہبازشریف کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب متوقع ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، سردار اختر مینگل ،خالد مقبول صدیقی ، خالد مگسی ،محمود اچکزئی و دیگر سے روابط کیے ہیں۔ نوازشریف نے آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور عوام کو ریلیف دینے اور سب سڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ، نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے۔اسکے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب متوقع ہے۔ وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی تمام صورت حال رکھیں گے۔