بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روسی خام تیل سے پاکستانی ریفائنریاں مصنوعات تیار کر پائیں گی؟زاہد میر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تیل شعبے کے ماہر اور پاکستان ریفائنری کے چیف ایگزیکٹو زاہد میرنے کہا ہے کہ اگرپا کستان روسی تیل برآمد کرتا ہے تو روسی تیل سے پاکستانی ریفائنریاں باآسانی اپنی پراڈکٹ تیار کرسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زاہد ماہر نے کہا ہے کہ روس کے خام تیل کو پاکستان درآمد کر کے کیا اسے پاکستانی ریفائنریوں میں مصنوعات تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔روسی خام تیل کو مقامی ریفائنریوں میں کام میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس میں دو قسم کا خام تیل پیدا ہوتا ہے جن میں ایک سوکول (Sokol) اور دوسرا یورل(Ural) کہلاتا ہے۔زاہد میر نے کہا دونوں قسم کے تیل استعمال ہو سکتے ہیں اور ان سے تیل کی مصنوعات تیار ہو سکتی ہیں تاہم ان کے مطابق سوکول زیادہ بہتر ہے جس سے کم فرنس آئل پیدا ہوتا ہے۔زاہد میر نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں مختلف ریفائنریوں میں مختلف خام تیل استعمال ہو رہے ہیں، جن میں عرب لائٹ خام تیل کے ساتھ عرب ایکسٹرا، کویت سپر اور ایک آدھ اور خام تیل استعمال ہو رہا ہے۔زاہد میر نے کہا کہ ریفائنریوں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ جس طرح دوسرے ممالک کے خام تیل کو پراسس کر رہی ہیں اسی طرح روسی خام تیل کو بھی استعمال میں لا سکتی ہیں۔