کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر مزید مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاوربارکے دوران ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر مارکیٹ میں 193 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 194 روپے سے بھی تجاوز کر چکاہے ۔