اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صدر سرداریار محمد رند نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو ساڑھے تین ارب کی ڈیل کے بدلے حکومت دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے تین سینیٹر اور ایک بڑی سیاسی شخصیت نے یہ ڈیل کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تنگ کیا گیا تو اس شخصیت کا نام میڈیا کے سامنے لے آئوں گا ۔