پشاور(ممتازنیوز)الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوااسمبلی میں دلچسپ صورتحال، اپوزیشن19 جنرل نشستوں پر 30 مخصوص نشستیں لے اڑی۔تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے سنی اتحادکونسل کومخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوااسمبلی میں دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی ہے، جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کو 113 میں 91 نشستیں ملیں، 19 نشستیں اپوزیشن جماعتوں کوملیں جبکہ دو نشستوں پر الیکشن ملتوی ہوگیا اس تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو 25 مخصوص نشستیں ملنا تھیں لیکن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے صورتحال بدل گئی ہے، صوبائی اسمبلی میں جے یوآئی کی سات، ن لیگ کی پانچ، پیپلزپارٹی کی دو ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینزکی دو اور اے این پی کی ایک نشست ہے،کوٹے کے مطابق جے یوآئی اور ن لیگ کو خواتین کی دو،دواور پیپلزپارٹی کو ایک مخصوص نشست پہلے ہی الاٹ کی جاچکی ہے اور اب تازہ صورت حال میں جے یو آئی کو سات نشستوں کے ساتھ گیارہ اور پانچ نشستوں کے ساتھ ن لیگ کو نومخصوص نشستیں ملنے کاامکان ہے،اسی طرح پیپلزپارٹی کے حصے میں چھ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینزکو تین اور اے این پی کے حصےمیں ایک نشست آنے کاامکان ہے۔تمام 30 نشستیں اپوزیشن جماعتوں کو ملنے پر ان کی تعداد51 ہوجائے گی جس پر سنی اتحاد کونسل دوتہائی اکثریت سے محروم ہوجائے گی۔
خیبرپختونخوااسمبلی میں دلچسپ صورتحال، اپوزیشن19 جنرل نشستوں پر 30 مخصوص نشستیں لے اڑی








