اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بیشر کردار سیاست کی آڑ میں نئے مورچے سنبھال چکے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ 9 مئی واقعے کو 10 ماہ ہونے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر کردار اور منصوبہ ساز سیاست کی آڑ میں دیدہ دلیری سے نئے مورچے سنبھال چکے ہیں۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے عزم اور کور کمانڈرز کے اعلان کے بعد توقع ہے مزید تاخیر کے بغیر قانون و انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔








