پشاور: گورنر ہاؤس کے میں ارکان صوبائی اسمبلی کی حلف بردادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، آئی جی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کابینہ سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان ، محمد عدنان ،عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان،فضل شکور شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نذیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، سید قاسم علی شاہ ،فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ منگل کو خیبر پختونخوا میں کابینہ کے ناموں پر مشاورت کے لیے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے راولینڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی تھی۔
پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداران کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈ اپور کو کابینہ کے ابتدائی سات ناموں کی منظوری اور کابینہ میں مزید نام شامل کرنے کی اجازت دی ۔
اس ملاقات میں امور حکومت چلانے پر بھی بات چیت ہوئی تھی ۔ عمران خان نے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کو فوری شروع کرنے، صحت، تعلیم اور پولیس میں اصلاحات پر زور دیاتھا۔
خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا








