بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی، مفتاح اسماعیل کی پیش گوئی

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی تاہم پیٹرول کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے  مفتاح اسماعیل نے   کہا کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی۔عالمی سطح پر قیمتیں نہ بڑھیں تو پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔

سابق وزیرخزانہ نے بتایا کہ نوازشریف کے ساتھ کام کیا ہے میری سوچ مختلف ہے، میری اور شاہدخاقان عباسی کی سوچ ملتی ہے، پاکستان میں بنیادی اصلاحات اورراہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایم کیوایم کی سیٹوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہےایم کیوایم کو نیشنل اسٹیڈیم کی بھی6،7 نشستیں ملنےوالی تھیں، ایم کیوایم کےساتھ جو گزشتہ الیکشن میں ہاتھ ہوااس بارسود سمیت واپس لیا ہے۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی اعشاریے بہترہیں،مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی ہے،م مجھے یقین نہیں ہےکہ حکومت 5سال پورے کرے گی۔