بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنےکا حکم

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنےکا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکم جاری کیا کہ سرکاری امور کے لیے دیگر صوبوں میں جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سے این اوسی لینا ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے دیگر صوبوں میں استعمال ہونے والی تمام سرکاری گاڑیاں واپس بلانے کا حکم بھی دیا  ۔
سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہرگاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کرےگا، سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں، غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔