اسلام آباد: صدر پاکستان کے انتخاب سے قبل وزیر اعظم کی جانب سے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تمام اتحادی جماعتوں نے صدر کے لئے آصف زرداری کے نام کی توثیق بھی کی۔
عشائیہ میں صدر کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری نے شریک کی اس موقعے پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفٰی کمال اور عبدالحفیظ شیخ نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عوان چوہدری اور دیگر بھی عشائیہ میں نظر آئے۔
سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ نے شریک کی۔
یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خواجہ آصف اورخواجہ سعد رفیق، بلال اظہر کیانی، نوشین افتخار، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مصطفی شاہ بھی موجود تھے۔ عشائیہ کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ارکان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
آصف زرداری کو صدارت کے عہدے کے لئے ایک بار پھر وزیر اعظم شہباز شریف نے نامزد کیا، تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدر کے لئے آصف علی زرداری کے نام کی توثیق کردی گئی۔
وزیراعظم کا اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ، صدر کیلئے زرداری کے نام کی توثیق








