لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کہاہے کہ نیب حراست میں نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گرے تھے جس کی وجہ زہر ہو سکتا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی خراب صحت کے باوجود بیرون ملک روانگی میں تاخیر کی گئی، عمران خان نے اس معاملے کا فرانزک ٹیسٹ کیوں نہیں کروایا؟۔
حسین نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کیوں ان کو خرابی صحت کے باوجود کئی ہفتے بیرون ملک روانگی میں تاخیر کی جس کی وجہ سے فرانزک ٹیسٹ کے نتائج خراب ہو جاتے ہیں۔
نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی کیا وجہ تھی؟حسین نوازنے بڑا دعویٰ کردیا








