اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے نمائندہ خصوصی عاصم نصیر نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف 18 مئی کی رات کو قوم سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کا یہ قوم سے پہلا خطاب ہوگا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم معاشی اور سیاسی بھونچال سے متعلق قوم کا آگاہ کریں گے۔وزیراعظم اپنے خطاب میں اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو بدنام کرنے اور سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم سے متعلق احاطہ کیا جائے گا۔
قوم سے خطاب کے وقت کاحتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔









