اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا ویکسین اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لیے معروف گلوکار عاطف اسلم اور شائے گل کی سریلی آواز میں خصوصی گانا ریلیز کر دیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے تعاون سے پیش کیے گئے اس گانے منزل کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پرجاری کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم اور پسوڑی گرل شائے گل نے اپنی میٹھی آواز کا جادو جگایا ہے۔خصوصی گانے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کو اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس خصوصی گانے کے بول پاکستان کے مشہور مصنف محمد حنیف نے لکھے ہیں جبکہ اس گانے کی ویڈیو کو ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں تخلیق کیا ہے۔
کورونا ویکسین کا فروغ ‘ عاطف اسلم اور شائے گل کی آواز میں گانا ریلیز








