اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہماری رائے میں انحراف تبھی ہوگا اگر کوئی رکن پارٹی مخالف ووٹ دے اور وہ گِنا جائے۔صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مگر سپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر آئین شکنی کو روکنے کے لیے رات کو کُھلنے والی عدالت کو پسند کا فیصلہ نہ آنے پر ٹارگٹ کرنا یکسرغلط ہے۔ سچ بول کر جیو۔
ہماری رائے میں پارٹی سے انحراف تبھی ہوگا اگر کوئی رکن مخالف ووٹ دے،سعدرفیق








