بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ فیصلے کا اطلاق موثر باماضی نہیں ہو گا، شہباز حکومت محفوظ ہے،خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کا اطلاق موثر باماضی نہیں ہو گا، فیصلے کے بعد شہباز حکومت محفوظ ہے۔اہم حکومتی اتحادی ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اگر اعتماد کا ووٹ لینے کو کہتے ہیں تو ایم کیو ایم حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیگی،الیکشن فوری نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدم اعتماد کا راستہ بند نہیں ہوتا،مخلوط حکومتوں میں عدم اعتماد آتی رہتی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ابھی وفاقی حکومت کو ٹائم دینا پڑے گا،حالات مشکل ہیں پی ٹی آئی صورتحال کو نہیں سنبھال سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی پر بوجھ نہ ڈالیں امیروں پر بوجھ بڑھائیں،سچائی سے گھبرانا اور جھوٹ سے ڈرنا نہیں چاہیے،میرا مشورہ ہے حکومت کو ہمت کرنی چاہیے۔